وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس ، پن بجلی کے خالص منافع کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 22:44

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس ، پن بجلی کے خالص منافع کا مسئلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں پن بجلی کے خالص منافع کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ بدھ کو یہاں اسلام آباد میں اعلی سطح کا ایک اجلاس ہو اجس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبر پختو نخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک ،پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث،خزانے،پانی اوربجلی کے ڈویژنوں کے سیکرٹریوں اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس نے دونوں صوبائی حکومتوں کے دعوئوں اور منافع کے حل کیلئے طریقہ کار پر غورو خوض کیا جبکہ پن بجلی کے خالص منافع کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :