شرقپو ر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہونے لگا

تین مسلح ڈاکو ئوںدن دہاڑ ے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے ، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری شدید زخمی کردیا

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) شرقپو ر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہونے لگا ، تین مسلح ڈاکو ئوں دن دہاڑ ے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے ، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ شرقپورہ کے علاقہ میں منیر نامی شخص اپنے ٹرک پر امرود لوڈ کر کے جارہا تھا کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوئوںنے ٹرک روک کر منیر نامی شخص سے گن پوائنٹ پر سب کچھ لوٹ لیا جبکہ منیر نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوںنے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اورزخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروںنے منیر نامی شخص کو لاہو ر ریفر کردیا ۔

متعلقہ عنوان :