ضلع ملتا ن میں 3 ر وز ہ قومی پولیو مہم کا آ غاز 20 نومبر سے ہو گا ،ْمتعلقہ محکموں کو پلان جاری

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر ضلع ملتا ن میں 3 ر وز ہ قومی پولیو مہم کا آ غاز 20 نومبر سے ہو گا جس کے دو ر ان 8 لا کھ 47 ہزا ر سے زائد کم سن بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میںمختلف ٹیمیں تشکیل دیتے ہو ئے متعلقہ محکمو ں کو ڈیو ٹی پلان بھی جا ری کر دیا ہے ۔

پو لیو مہم کے انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنرہیڈ کو ارٹر ملک شفیق کی صد ار ت میں اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں محکمہ صحت کے افسرا ن اور متعلقہ محکمو ں کے سربرا ہا ن سمیت ڈ بلیو ایچ او کے نمائندو ں نے بھی شر کت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈ ی سی ہیڈ کوارٹرملک شفیق نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے خطر نا ک مر ض سے بچا نے کیلئے پولیو ویکسی نیشن پلا نا ہر والد ین کا فر ض ہے ۔

(جاری ہے)

حکو مت نے ار بو ں رو پے کی لا گت سے پو ر ے صو بے میں بلا معاوضہ پولیو کے قطر ے پلا نے کی مہم کا آ غا ز کیا ہے جو 20 نو مبر سے 23 نو مبر تک جا ری رہے گی۔ مہم کے دوران گھر وں ،بس سٹینڈ ،ریلو ے سٹیشن سمیت عوا می مقاما ت پر بھی خصوصی پولیو مہم چلا ئی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے 1794 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 25 نو مبر تک مزید 2 روز فالو اپ مہم چلاکر بچو ں کو قطر ے پلا ئیں گی ۔اجلاس میں متعلقہ محکمو ں کی جانب سے پولیو کے سلسلے میں تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :