ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے 35 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)ایڈیشنل سیشن جج نے سنٹرل جیل میں پابند سلا سل معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 35حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثمینہ حیات نے سول جج محمد آصف کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر ، ڈپٹی محمد ایوب اور اختر اقبال بھی تھے معزز جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلاسل 35 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ، جبکہ فاضل ججز نے خواتین ،نو عمر وارڈز ،ہسپتال اور کچن کا بھی وزٹ کیا جہاں پر تمام تر انتظامات تسلی بخش قرار پائے گئے ۔