سابق صدر آصف زرداری کے پیر اعجاز ہاشمی نے احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں دعا کرائی

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

سابق صدر آصف زرداری کے پیر اعجاز ہاشمی نے احتساب عدالت کے باہر سابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز ہاشمی نے احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں دعا کرائی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پیر اعجاز شاہ ہاشمی جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں آئے اور انہوں نے احتساب عدالت کے باہر کھڑے ہو کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں دعا کرائی۔ اس موقع پر پیر اعجاز شاہ ہاشمی نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ میرا پرانا یارانہ ہے، یہاں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے، فقیر بندہ ہوں میرا کام فیض بانٹنا ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے سوال پر سیاسی گفتگو سے پرہیز کیا۔