ہرمسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے‘ ختم نبوت سے متعلق کسی قسم کی ترمیم نہیں لائی جاسکتی ،ْ وزیر داخلہ

دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کیے‘ دھرنا دینے والے چاہتے ہیں ملک میں افراتفری پھیلے ،ْمیڈیا سے بات چیت بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ اجلاس سے خطاب

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

ہرمسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے‘ ختم نبوت سے متعلق کسی قسم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہرمسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے‘ ختم نبوت سے متعلق کسی قسم کی ترمیم نہیں لائی جاسکتی ،ْدھرنا دینے والوں سے مذاکرات کیے‘ دھرنا دینے والے چاہتے ہیں ملک میں افراتفری پھیلے۔ دھرنا دینے والوں میں چند سازشی عناصر شامل ہیں۔ دھرنا دینے والے ہمارے صبر کا زیادہ امتحان نہ لیں۔

حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ دوبارہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ قومی اتحاد و اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے، دوسرے فیز میں صعنتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کے حوالے کی جا رہی ہے، سی پیک کی وجہ سی پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کر دیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، اس حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، گورنر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز منصوبہ بندی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں جے سی سی کے حوالے سے صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ساتویں جے سی سی کا اجلاس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :