بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر مسافر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر ایک مسافر کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے مسافروں کے سامان سے 700 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جو اسلام آباد سے جدہ کے لئے پرواز نمبر 270 پی اے پر لے جانی تھی۔ ہیروئن کو ایک بیگ میں ہوشیاری کے ساتھ چھپایا گیا تھا اے این ایف فورس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔