تربت میں 15 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں،زرداری

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

تربت میں 15 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تربت میں 15 افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا جتنا جلد ہو سکے مقتولین کے ورثا ء تلاش کرکے میتیں ان کے حوالے کی جائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قاتلوں کوہر صورت میں گرفتار کرکے انصاف کے کٹہڑے میں لاکر سخت سزا دلوئی جائے۔

متعلقہ عنوان :