آصف علی زرداری کا کوئٹہ میں پولیس آفیسر الیاس کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 15 نومبر 2017 22:37

آصف علی زرداری کا کوئٹہ میں پولیس آفیسر الیاس کے قتل پر گہرے دکھ اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ایک پولیس آفیسر الیاس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی دھشت گردی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعاقب کرکے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہڑے میں لاکر کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔