وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے جرمنی کے اعلی سطح کے وفدکی ملاقات

توانائی،ٹرانسپورٹ،آٹوانڈسٹری،سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت پاکستان اور جرمنی بہترین دوست ملک ہیں اور جرمنی کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مسلمہ ہے،شہبازشریف پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کو ٹیکنیکل اورووکیشنل تربیت دے کر مزید بااختیار بنانا ہے جرمنی پنجاب حکومت کیساتھ اپنی مہارت او رتجربے کو شیئر کر سکتا ہے، سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام میں جرمنی پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے ٹھوس اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں پنجاب حکومت اب اپنے وسائل سے 1263میگا واٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگا رہی ہے توانائی سمیت ہر منصوبے کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کیاہے ،منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں،وزیراعلی پنجاب پنجاب کی ترقی کیلئے شہبازشریف نے مثالی اقدامات کئے ہیں،توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے انکی کارکردگی متاثر کن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر جرمن کمپنی

بدھ 15 نومبر 2017 22:27

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے جرمنی کے اعلی سطح کے وفدکی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بدھ کوجرمنی کے اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی -جرمن وفد کی قیادت جرمنی کی معروف کمپنی مین ڈیزل اینڈ ٹربو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اوئو لوبراور پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر کررہے تھی-ملاقات میں پنجاب حکومت اور جرمنی کے مابین توانائی، ٹرانسپورٹ،آٹوانڈسٹری،سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی-جرمن کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا- وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمن وفد کے سا تھ جرمن زبان میں گفتگو کی- جرمن وفد نے وزیراعلی شہبازشریف کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے جرمن وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور جرمنی بہترین دوست ملک ہیں اورجرمنی کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مسلمہ ہی-انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہی-نوجوانوں کو ٹیکنیکل اورووکیشنل تربیت دے کر مزید بااختیار بنانا ہی- سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں برق رفتاری سے ملکرکام کرنا ہوگا- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں پاکستان کی پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیاہی-جرمنی اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ اپنی مہارت او رتجربے کو شیئر کر سکتا ہے اور ہمیں خوشی ہوگی کہ سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام میں جرمنی پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت فراہم کری-انہوںنے کہاکہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے ٹھوس اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں-گیس کی بنیاد پر ہزاروں میگاواٹ کے پاورپلانٹس لگائے گئے ہیں-پنجاب حکومت اب اپنے وسائل سے 1263میگا واٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگا رہی ہی- توانائی کے شعبہ میں بھی جرمن کمپنی کے تعاون کا خیر مقدم کریں گی-انہوںنے کہاکہ توانائی سمیت ہر منصوبے کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کیا گیاہے -منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں-وزیراعلی نے کہا کہ جرمن کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجویز خوش آ ئند ہے اور اس تجویز کو جلد حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی - چیف ایگزیکٹو آفیسر جرمن کمپنی ڈاکٹر اوئو لوبر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ سکل ڈویلپمنٹ ، توانائی اور دیگر شعبو ںمیں تعاون کریں گے -وزیراعلی شہبازشریف جرمنی کے بہت اچھے دوست ہیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب کی ترقی کے لئے شہبازشریف نے مثالی اقدامات کئے ہیں-توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی شہبازشریف کی کارکردگی متاثر کن رہی ہی-پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرمنی پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبو ںکی ترقی کے لئے ملکر کام کرتا رہے گا-صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعمیرات ومواصلات ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،چیئرمین ٹیوٹا،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-