توانائی بحران کے حل کے تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ حمزہ شہباز

معیشت کی ترقی میں تاجروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدر سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 22:27

توانائی بحران کے حل کے تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ حمزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کاوشیں کی ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،توانائی بحران کے حل کے تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اوراس سے معیشت بھی مضبوط ہوئی ہے ،تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور ملاقاتوں کے جاری سلسلے کو مزید تیز کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 180ایچ ماڈل ٹائون میں (ن) لیگ ٹریڈرز ورنگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مارکیٹوں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں تاجروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

( ن) لیگ ٹریڈرز ونگ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے جو خوش آئند ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ (ن) لیگ کے تاجروں کو مزید فعال کیا جائے اور اس سلسلہ میں ملاقاتوںکے جاری سلسلے کو مزید تیز کیا جائے گا ۔اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے میاں عثمان کی بطور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کی چیکنگ کیلئے اچانک دوروں سے عوام کو ریلیف ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے او ران کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے ۔