پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں شہد پراسس کرنے والی کمپنیوں کی چیکنگ

مختلف شہروں میں شہد پراسس کرنے والی 4کمپنیوں کو جرمانے، 13 کو وارننگ نوٹس جاری

بدھ 15 نومبر 2017 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پنجاب بھر میںخالص، معیاری اور صاف ستھرے شہد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں شہد پراسس کرنے والی کمپنیوں کی چیکنگ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں 17 شہد پراسس کرنے والی کمپنیوں کی چیکنگ کی گئی اور4 کو جرمانے جبکہ 13کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔جرمانے نیلے کیمیکل ڈرمز، ناقص صفائی اور غیر معیاری پیکنگ مٹیریل کے استعمال پر کی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں کوٹ لکھپت میں کاروائی کی گئی اور معروف شہد پراسس کرنے والی کمپنی کو پیکنگ ایریا میں مکھیوں کی موجودگی پر 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تمام شہد پراسسرز کو معیار کے مطابق کام کرنے کا وارننگ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نوٹس پیریڈ ختم ہونے کے بعد صوبہ بھر میں کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سردیوں میں شہد کی بڑ ھتی کھپت کے پیش نظر غیر معیاری شہد مارکیٹ میں آتا ہے۔ شہد کی ذیادہ مقدار بچوں کی خوراک میں استعمال ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں نوٹس اور جرمانے کیے گئے ہیں تا ہم اگلے مرحلے میں غیر معیاری شہد پراسس کرنے والوں کوسیل کر دیا جائے گا۔ مزید کاروائیوں میں ونڈالہ روڈ پر اللہ ہو بیکرزکو 5,000کینال پارک گلبرگ میں چوھدری غلام نبی اینڈ سنز کو 2,000،وحید برادرز کو5,000،حاجی سویٹس کو 5,000،گوجرا چکن سیل سنٹر5,000، غوثیہ ملک شاپ 5000،بٹ دال چاول کو4,000،ایم ایم عالم روڈ پرواقع او پی ٹی پی کو 5,000،بیفلو ونگز اینڈ رنگز کو 5,000،خان شنواری کڑاھی نمک منڈی والہ کو3,500،جنیڈ ہوٹل کو 1,500،ایوب ٹکا اینڈ باربی کیو کو2,000روپے کے جرمانے کیے گئے۔

جیا موسا شاہدرا میں واقع مہر جی بیکرز اینڈ سویٹس،فیروز پور روڈ میں واقع واٹر سورس ،غوث پاک ملک شاپ مدینہ ہوٹل،برکٹ مارکیٹ میں واقع بریانی کنگ برگر، الخیر کھڈا روسٹ،الھرم ملک شاپ،انکل جوس کارنر،لاثانی برگر،کراچی کنگ بر گر اینڈشوارماکو اصلاحی نوٹسس جاری کئے۔علاوہ ازیں پنجا ب فوڈ اتھا رٹی قصور کی ٹیم نے کا روائی کرتے ہوئے موکل ہوٹل کو ناقص صفائی، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :