اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں کا ٹھیکیدار کی جانب سے کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 نومبر 2017 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء)اورنج لائن پیکج ٹو پر کام کرنے والے مزدوروںنے ٹھیکیدار کی جانب سے کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام گھنٹوں تعطل کا شکار رہا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بتایا کہ وہ اورنج لائن پیکج ٹو پر کام کر رہے ہیں جبکہ زیڈ کے بی کمپنی کے ٹھیکیدار کی جانب سے اخراجات کی مد میں کچھ ادائیگی کر دی جاتی ہے لیکن تنخواہوں کی مد میں کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی جارہیں ۔ ابتر حالات کے باعث احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور مزدوروں کو تنخواہوں کی مد میں بقایات جات کی ادائیگی کرائی جائے ۔