لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی زمین استعمال کرنے پرسوئی نادرن پائپ لائن گیس کمپنی کو ایک کروڑ روپے عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا

بدھ 15 نومبر 2017 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی زمین استعمال کرنے پرسوئی نادرن پائپ لائن گیس کمپنی کو ایک کروڑ روپے عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ حکم سوئی نادرن پائپ لائن گیس کمپنی کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کے دوران دیا،عدالت کو بتایا گیا کہ سول کورٹ نے سوئی گیس کمپنی کے اکاو نٹس منجمد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے حالانکہ وہ متعلقہ شہری محمد سلیم کو اس کی اراضی کی رقم دینے کو تیارہے، محمد سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے غیر قانونی طور پر اس کی دوکنال سے زائد اراضی پر قبضہ کررکھا ہے جس کا نہ کرایہ دیاگیا اور نہ اراضی کی رقم دی جارہی ہے، عدالت نے محکمہ سوئی گیس کو شہری کی زمین کے ایک کروڑ روپے عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ پیسے جمع ہونے کے بعد سوئی گیس کے اکانٹس بحال ہوں گے ۔