کوئٹہ، امریکہ کا توہین رسالت ﷺ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ نہایت ہی شرمناک ہے، مفتی سید محمد اقبال

بدھ 15 نومبر 2017 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) تحریک لبیک یارسول الله ﷺ بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث علامہ مفتی پیر سید محمد اقبال شاہ بخاری صوبائی ترجمان صاحبزادہ مولانا محمد حسان حبیبی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ امریکہ کا توہین رسالت ﷺ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ نہایت ہی شرمناک ہے‘ امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے‘ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک ہیں ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہم امریکہ اورڈونلڈٹرمپ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمان نبی آخرالزماں ﷺ کی رسالت پر اپنی جانیں تو دے سکتے ہیں لیکن اس معاملے پرایک حرف بھی برداشت نہیں کرسکتے ‘امریکہ پاکستان کو اپنی کالونی نہ سمجھے‘افسوس کی بات ہے کہ امریکہ توہین رسالت کے قوانین اوراس پر دی جانے والی سزائوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمجھتاہے ہم اسے مستردکرتے ہیں اور امریکہ نام نہاد کوعراق شام افغانستان برما میں مسلمانوں پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظرنہیںآ تی‘پاکستان اسلام کے نام پر بنا لیکن افسوس کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قادیانیوں کی ایماء پر ختم نبوت وناموس رسالت ﷺ پر حملہ کیاجارہاہے‘ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ﷺ کی ناموس پر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے۔