نئی حلقہ بندیوں کے لئے قانون سازی کرنے کے لئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں،شیخ رشید احمد

الیکشن کمیشن اگر سپریم کورٹ گیا تو عدالت کو الیکشن کے لئے فیصلہ دینا پڑے گا ائندہ انتخابات 2018ء میں ہوتے نظر نہیں آ رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیا، حدیبیہ کیس کھل گیا تو نواز شریف کو پنجاب ہاؤس بھی خالی کرنا پڑے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 22:20

نئی حلقہ بندیوں کے لئے قانون سازی کرنے کے لئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں،شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے قانون سازی کرنے کے لئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں ۔ الیکشن کمیشن اگر سپریم کورٹ گیا تو عدالت عظمیٰ کو الیکشن کے لئے فیصلہ دینا پڑے گا۔ ائندہ انتخابات 2018ء میں ہوتے نظر نہیں آ رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیا، حدیبیہ کیس کھل گیا تو نواز شریف کو پنجاب ہاؤس بھی خالی کرنا پڑے گا۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف فیصلہ دلوایا گیا۔ پارٹی میں لیڈر نہ پیدا ہونے دینا نواز شریف کی بد دیانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالکہ ثابت ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت نے ثبوت دے دیئے ہیں کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالکہ ہیں۔

اب شریف خاندان لندن جائیداد فروخت کرنے کے چکر میں ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق کو مسلم لیگ ن سے پھسلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں بہت سے ارکان قومی اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بندے پر بھی ہاتھ ڈالو اربوں روپے نکلتے ہیں۔ اسحق ڈار نے سیاسی پناہ کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسحاق ڈار واپس نہیں آئیں گے۔

احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔ پیراڈائس لیکس میں شامل تمام لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے ۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پھانسی نہیں ہو گی۔ اپنی دولت پاکستان لے آئیں انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے خلاف عمران خان کے ساتھ ہوں، عمران خان کو آندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کو کم از کم 20،30سیٹس دینی چاہیئں۔

سندھ میں عمران خان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت آئے گا فواد حسن فواد بھی شریف خاندان کے خلاف سلطانی گواہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو گی وہ بچ نہیں سکتے۔ مریم نواز نے جعلی کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرائے مریم نواز کے دستخط بھی جعلی ہیں۔ حدیبیہ کیس کھل گیا تو پنجاب ہاؤس بھی ان کے پاس نہیں رہے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نئے حلقہ بندیوں کے لئے حکومت کو آئینی ترمیم میں مشکلات ہوں گی۔ تحریک انصاف کو پہلے کی تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی کے بھی کچھ نہ کچھ تحفظات ہیں، نئی آئینی ترمیم کے لئے 228لوگ چاہیئے۔ ن لیگ کے پاس188رکن ہیں ان میں سے بھی کئی حکومت کا ساتھ دینے کا تیار نہیں ۔ نئی ائینی ترمیم کے لئے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ جانا پڑے گا اور سپریم کورٹ کو آئندہ انتخابات کے لئے فیصلہ دینا پڑے گا۔

2018ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے الطاف حسین سے ملتا رہتا تھا اب ان کی خواہش پر بھی نہیں ملتا اب حالات بدل گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سیاسی عمائدین کو کراچی کی بہتری کے لئے آگے آنا چاہئیے۔ چاہے مصطفیٰ کمال ہوں یا فاروق ستار ان کو کراچی کی بہتری کے لئے اکٹھے ہونا چاہئے۔ تین مہاجروں کی پارٹیاں مل کر الیکشن لریں ۔

اس میں مضائقہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہت ظلم ہوا۔ حاملہ عورتوں کو گولیاں ماریں گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں 25سی30لوگ شہید ہوئے۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے افسران ملوث ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کیس میں بہت سے لوگ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمائما گولٹ سمتھ نے عمران خان کا بہت ساتھ دیا ہے، جہانگیر ترین کا کیس کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب بیرون ملک اقامہ ختم کرا رہے ہیں، میں نے ریڈ پاسپورٹ کینسل کرایا۔ میرے پاس امریکا کا10سال کا ویزہ تھا جو میں نے کینسل کرایا۔ عدلیہ کے فیصلے مقدم ہیں میں سیاست میں ہوں گا نواز شریف نہیں ہوں گے۔۔