شریف برادران عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں،خرم نواز گنڈاپور

سنگل بنچ کا فیصلہ دینے والے جج کے بارے میں حکومتی موقف قابل گرفت ہے،عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنمائوں سے گفتگو

بدھ 15 نومبر 2017 22:20

شریف برادران عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں،خرم نواز گنڈاپور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ شریف برادران عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں،عدلیہ پر حملے ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہیں،انہیں جسٹس قیوم جیسے جج چاہئیں جو ٹیلی فون پر حکم لے کر ان کی مرضی کے فیصلے سنائیں ،وہ گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنمائوں ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،میر واعظ ترین،اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے،خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کا فیصلہ دینے والے معزز جج کے بارے میں جن الفاظ کا استعمال کیا ،وہ انتہائی شرمناک،توہین آمیز اور قابل گرفت ہیں،انہوںنے کہا کہ وہ الفاظ جو تحریری صورت میں فل بنچ کے پاس موجود ہیں وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں،اس پر توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،پنجاب حکومت نے جسٹس باقر نجفی کمیشن قائم کرتے وقت اسے عدالتی تحقیقات کا نام دیا تھا ،اور اب عدالت میں تحریری موقف کے برعکس نیا موقف اختیار کیا گیا ہے ،انہوںنے امید ظاہر کی کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عام ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف ملے گا،مجرم بہت جلد تختہ دار پر لٹکتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :