بلاول بھٹو لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد کراچی روانہ

بدھ 15 نومبر 2017 22:18

بلاول بھٹو لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد کراچی روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے لاہور میں قیام کے دوران پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی پہلی برسی میںشرکت کے علاوہ بانی کارکن محمد صدیق عرف سائیں ہراکے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ بلاول بھٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ روز پارٹی کے کارکن دلاو ر بٹ اور سینئر صحافی منو بھائی کی عیادت کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ۔