وزیر داخلہ احسن اقبال کو( کل پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائیگی ، گورنر پنجاب نے منظوری دیدی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں ایجوکیشن اور پلاننگ میں اصلاحات پراعزازی ڈگری دی جائیگی

بدھ 15 نومبر 2017 22:18

وزیر داخلہ احسن اقبال کو( کل پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائیگی ، گورنر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو کل ( جمعرات ) پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائے گی ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنڈیکٹ نے جون میں احسن اقبال کو اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دیدی جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اعزازی ڈگری دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

احسن اقبال کو آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں ایجوکیشن اور پلاننگ میں اصلاحات پراعزازی ڈگری دی جائے گی ۔