وزیراعظم کا حجاج کرام کوبہترین سہولیات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار

معمر افراد مسلسل تین سال سے حج کیلئے درخواست دینے والے عازمین کو خصوصی ترجیح دی جائے،شاہد خاقان عباسی

بدھ 15 نومبر 2017 22:18

وزیراعظم کا حجاج کرام کوبہترین سہولیات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حج پالیسی کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم کو نظام بہتر بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیااور بتایا گیا کہ موجودہ حکومت عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت حج پالیسی کا اجلاس ہوا۔

جس میں وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو حج آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو نظام بہتر بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حجاج کرام کوبہترین سہولیات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معمر افراد مسلسل تین سال سے حج کیلئے درخواست دینے والے عازمین کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں ایران اور عراق کیلئے زائرین کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔