ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کرنے کا معاملہ، زاہد حامد سے استعفیٰ مانگ لیا گیا، وزیر قانون نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 22:07

ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کرنے کا معاملہ، زاہد حامد سے استعفیٰ مانگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر زاہد حامد سے استعفیٰ مانگ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد حامد کو ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔ تاہم وزیر قانون نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ اس معاملے کا ذمہ کوئی اور ہے۔ زاہد حامد نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے زبردستی استعفیٰ طلب کیا گیا تو ختم نبوت معاملے کے اصل ذمہ دار کا نام سامنے لے آئیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :