قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا،پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 15 نومبر 2017 21:56

قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا،پہلے فیز میں ..
اسلام آباد ۔ 15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سی پیک کے حوالہ سے ساتویں جے سی سی اجلاس سے قبل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، گورنر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز منصوبہ بندی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں جے سی سی کے حوالے سے صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ ساتویں جے سی سی کا اجلاس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اتحاد و اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کے پہلے فیز میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے، دوسرے فیز میں صعنتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کے حوالے کی جا رہی ہے، سی پیک کی وجہ سی پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کر دیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، اس حوالہ سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :