بھارت میں رس گلے کے ایشو پر دو صوبے آپس میں لڑپڑے

بدھ 15 نومبر 2017 21:50

بھارت میں رس گلے کے ایشو پر دو صوبے آپس میں لڑپڑے
ممبئی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) "رس گلے"کی میٹھاس نے بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ میں کشیدگی پیدا کرادی ہےاور معاملہ عدالت تک جاپہنچا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڑیسہ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر پرادیپ کمار نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’رس گلہ ‘ ریاست میں 600 سال سے موجود ہےجبکہ بنگال کے وزیرخوراک عبدالرزاق ملا کا کہنا ہے کہ اڑیسہ نے دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے،’رس گلہ ‘ خالصتاً بنگال کی ایجاد ہے تاہم اس معاملے پر بھارتی ریاستوں میں کشیدگی شروع ہوگئی ہےاور اس معاملے کو عدالت میں لے جایا گیا ہے اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ" رس گل" کی ایجاد کے حقائق سامنے لائے جائیں تاہم رس گلے کو لیکر بھارتی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ کے 2015 سے جاری تنازع حل ہوگیا اور اس حوالے سے جاری قانونی جنگ بالآخر مغربی بنگال نے جیت لی۔

بھارت میں رس گلے کے ایشو پر دو صوبے آپس میں لڑپڑے

متعلقہ عنوان :