سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا، قیمتی اراضی مسمار کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 21:43

سی ڈی اے کا اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا، قیمتی اراضی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا بول کر قیمتی اراضی مسمار کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے اتھارٹی آج کل نجی ہوٹلز کی جانب سے قائم کی گئی غیر قانونی تجاویز کیخلاف بڑا آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔ کچھ روز قبل سی ڈی اے حکام نے مشہور سینٹارس ٹاور پر دھاوا بولا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران سینٹارس کی زمین پر تعمیر شدہ اراضی کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اب سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی ہوٹل میرٹ پر دھاوا بولا ہے۔ اس دوران بھی سی ڈی اے حکام نے میرٹ ہوٹل کی زمین پر تعمیر شدہ اراضی کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ میرٹ ہوٹل انتظامیہ کو متعدد نوٹس بھیج کر اراضی ختم کرنے کی تلقین کی گئی۔ تاہم کوئی ردعمل نہ دیے جانے پر اب ایکشن لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :