دہشتگردمعاشرے میں خوف و ہراس پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،گورنر بلوچستان

بدھ 15 نومبر 2017 21:53

دہشتگردمعاشرے میں خوف و ہراس پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ..
کوئٹہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان ا چکزئی نے نواں کلی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی محمد الیاس، ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کی شہادت کے واقعہ پر رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردمعاشرے میں خوف و ہراس پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں کے باشعور عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عناصر کے مذموم مقاصد ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ انتہا پسندی کی ذہنیت کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں اتحاد واتفاق سے یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا گورنر نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :