گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نعیم مجید جعفر کی ملاقات،مردم شماری،نئی حلقہ بندیوں بالخصوص ووٹرز لسٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 21:51

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نعیم ..
کوئٹہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نعیم مجید جعفر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نئی مردم شماری، اس کے نتیجے میں ہونے والی نئی حلقہ بندیوں اور بالخصوص ووٹرز لسٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ووٹر کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ ووٹرز بالخصوص خواتین کے اندراج پر زور دیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ ووٹ کے احترام اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ووٹروں میں بیداری مہم چلائی جائے تاکہ وہ اپنے بنیادی حقوق کا اپنے مستقبل کے لئے بہتر استعمال کرسکیں۔ گورنر نے کہا کہ ووٹرز لسٹ میں شمولیت (اندراج) سے رہ جانے والے اور نئے ووٹروں کی فہرست میں اندراج کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے تاکہ کوئی بھی مرد یا عورت اپنی رائے استعمال کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام ووٹروں کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اگلے مہینے یعنی دسمبر کی 07تاریخ کو قومی ووٹرز ڈے منانے کے موقع پر گورنر بلوچستان کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :