ڈیرہ مرادجمالی: ٹرک کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

بدھ 15 نومبر 2017 21:51

ڈیرہ مرادجمالی: ٹرک کی ٹکر سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق
ڈیرہ مرادجمالی۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں انڈسٹریزایریا میں تیزرفتارٹرک نے آٹھ سالہ محمدیعقوب کو کچل دیا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پرسٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کربچے کی لاش کو سول ہسپتال پہنچادیا،جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ ٹرک ڈرائیورکو گرفتارکرکے مزیدکارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :