وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تربت کے علاقے گروک سے 15افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کولاشوں کی شناخت کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے اور لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت

بدھ 15 نومبر 2017 21:48

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تربت کے علاقے گروک سے 15افراد کی لاشوں کی برآمدگی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت کے علاقے گروک سے 15افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے لاشوں کی شناخت کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنے اور لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نی15بے گناہ افراد کے قتل کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انسانیت سوز عمل میں ملوث عناصر کسی طور انسان کہلائے جانے کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو بیہمانہ قتل کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ ا داروں کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور اس میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف بھی متعلقہ صوبائی و وفاتی محکموں کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جان بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :