گورنر بلوچستان کا تربت کے علاقے گروک میں 15افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

دہشتگردی و تخریب کاری کے ایسے واقعات کی ر وک تھام کیلئے فوری و ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، مذمتی بیان

بدھ 15 نومبر 2017 21:48

گورنر بلوچستان کا تربت کے علاقے گروک میں 15افراد کی لاشوں کی برآمدگی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے تربت کے علاقے گروک میں پندہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہویء اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور تخریب کاری کے ایسے واقعات کی ر وک تھام کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ صوبہ بھر میں امن واستحکام قائم ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون نافذن کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ پوری تندہی سے دہشتگردی کی تہہ تک پہنچنے اور ہر قسم کی تخریبکاری میں ملوث عناصر کے قلعہ قمع کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :