ہونڈائی کی 4 گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان

بدھ 15 نومبر 2017 21:32

ہونڈائی کی 4 گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) جنوبی کورین کمپنی ہونڈائی بہت جلد پاکستان میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے والی ہے۔رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کا معاہدے کرنے والے نشاط گروپ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شائع کی گئی جنھیں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی دونوں کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کی تصویر میں البتہ یہ ضرور لکھا ہے بہت جلد جبکہ یہ ہونڈائی کی ٹکسن ،ْکریٹا ،ْ ایلانٹرا اور ویرنہ گاڑیوں کی تصاویر ہیں۔ہونڈائی اس سے قبل 2004 تک پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرتی رہی تھی مگر اس کے مقامی اشتراک دار کمپنی فاروق موٹرز لمیٹڈ کے دیوالیہ ہونے کے بعد کورین کمپنی نے اسمبلنگ بند کردی تھی۔رواں سال مارچ میں نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا نے بتایا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی چھوٹی گاڑیوں کی اسمبلنگ سے آغاز کرنا چاہتی ہے تاکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود جاپانی کمپنیوں سے مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :