ہنگو میں موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے دورہ ہنگو ملتوی کردیا ، الحاج فرید

بدھ 15 نومبر 2017 21:29

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن ضلع ہنگو کے صدر اور صوبائی رہنماء الحاج فرید مفکرنے کہاہے کہ ہنگو میں موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے دورہ ہنگو ملتوی کردیا،مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخواکے صدر امیر مقام نی16نومبر2017کو ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل دوآبہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرنا تھا تاہم وقتی طور پر دورہ ملتوی کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا 16نومبر 2017کا تحصیل ٹل کے علاقہ دوآبہ میں جلسہ عام موسم کی خرابی کے باعث وقتی طور ہر ملتوی کر کے جلسہ عام کے شیڈول کو 23نومبر 2017میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیر مقام کی23نومبر کے جلسہ عام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :