پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتارکرلیا

بدھ 15 نومبر 2017 21:24

پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ سے عوامی کالونی اور نارتھ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد کامران اور اشتیاق احمد عرف عالم کوگرفتار کیا جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، وال چاکنگ اورمختلف علاقوں میں پارٹی کے بینرز آویزاں کرنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملیر سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان شاہ زیب عرف تِلو اور عبید اقبال کو گرفتار کیاجن کا تعلق گھولو لیاری گینگ وارسے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کھوکھرا پاراور نارتھ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان سفیان، محمد احد عرف ساغر، شاہد لودھی، ذیشان احمد عرف وِکی اور محمد وحید عرف جمال کو گرفتارکیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،ہڑتالوں کے دوران گاڑیاں جلانے،وال چاکنگ ،چائنا کٹنگ، لینڈ گریبنگ، بنک ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ زمان ٹان کے علاقے میں رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم علی شیرکوگرفتار کیا۔ ملزم لوگوں سے لوٹ مار کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔کھوکھرا پار اور نارتھ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد یوسف، محمد اکرم عرف پلاری، رضوان اور شہزاد کو گرفتارکیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :