بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے پاکستانی سپنر یاسر شاہ کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 15 نومبر 2017 21:24

بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے پاکستانی سپنر یاسر شاہ کی خدمات حاصل کر لیں
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) برسبین ہیٹ نے رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے مایہ ناز پاکستانی سپنر یاسر شاہ کی خدمات حاصل کر لیں، وہ برسبین ہیٹ سے معاہدہ کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل برسبین ہیٹ نے شاداب خان سے بھی معاہدہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جو کہ بگ بیش سے متصادم ہے جس کی وجہ سے شاید شاداب خان فرنچائز کو دستیاب نہ ہو سکیں اسلئے برسبین ہیٹ نے متبادل کے طور پر یاسرشاہ سے معاہدہ کیا ہے۔

برسبین ہیٹ کے کوچ ڈینئل ویٹوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یاسرشاہ باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، ان کی ٹیم میں شمولیت سے ہماری بائولنگ مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔