قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباہ پر قابو پانے کیلئے ایف سی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے ،کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکائوٹس

محکمہ صحت و ایف سی کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں کیمپ لگاکر بچوں کو خسرے سے بچا ئو ویکسن دی جارہی ہے ،کرنل تیموربیگ

بدھ 15 نومبر 2017 21:17

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ سکائوٹس کرنل تیموربیگ نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباہ پر قابو پانے کیلئے ایف سی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے محکمہ صحت اور ایف سی کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں کیمپ لگاکر بچوں کو خسرے سے بچا کے ویکسن فراہم کررہی ہے تاکہ خسرے سے علاقے میں بچوں کے مزید اموات نہ ہو خسرے سے بچوں کی اموات کو کنٹرول کرنے کیلئے ایمر جنسی بنیادوں پر کام کرنی کی ضرورت ہے متاثرہ علاقوں سمیت تمام علاقوں میں خسرے سے بچا ویکسین کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخترزئی میں محکمہ صحت اور ایف سی کے زیر اہتمام خسرے سے بچا کیلئے لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیر فضل گومرو ڈاکٹر تاج محمد بھی ہمراہ تھے۔ اس قبل ڈی سی آفس قلعہ سیف اللہ خسرے پر قابو پانے کیلئے میڈنگ منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر جمال ناصر جوگیزئی ای پی آئی کے کواڈینٹر ڈاکٹر تاج محمد محکمہ صحت کے آفیسران نے شرکت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خسرے سے بچا کی ویکیسن کو جاری رکھا جائے گا اس موقع پر کیپٹن جوادالحسن اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :