پو لیس اور دیگر افراد پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا ئے

صدر ممنون حسین کی کوئٹہ میں پولیس افسر اور ان کے خاندان پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بدھ 15 نومبر 2017 21:13

پو لیس اور دیگر افراد پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے جسے برداشت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں پولیس افسر اور ان کے خاندان پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پو لیس اور دیگر افراد پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ، انہو ں نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا ئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں قائمقام ایس ایس پی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہوگئے۔ انھوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر افراد پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملک میں امن و امان بحال کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔