ہنگو،بارش کے باعث کارخانے کی چھت گر گئی، 2 افراد زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 21:03

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بارشوں کے باعث کارخانے کی چھت گر گئی۔ 2 افراد زخمی۔ ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ وراستہ روڈ پر واقعہ بیکری کے ایک کارخانے میں 4 مزدور کام کر رہے تھے کہ اسی دوران گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث برآمدے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 2 مزدور صداقت ولد شوکت سکنہ کشمیر اور عطاء اللہ ولد محمد حنیف سکنہ مرکز ہنگو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کو فوری طور پر ہنگو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :