آل رائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ (کل) آنے کا امکان

بدھ 15 نومبر 2017 20:59

آل رائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ (کل) آنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ (کل) جمعرات کو آنے کا امکان ہے اور وہ ایکشن کلیئر ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا، رپورٹ 14 روز کے اندر آئی سی سی کو دی جاتی ہے جس کی طرف سے ایکشن قانونی یا غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج ( جمعرات ) دوپہر تک آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آل رائونڈر اس سے قبل بھی 2 مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں اور آئی سی سی سے کلیئرنس کے بعد دوبارہ بولنگ بھی کی، محمد حفیظ پرامید ہیں کہ اس مرتبہ بھی وہ کلین چٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔