ثانیہ مرزا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں،آپ کو مس کر رہا ہوں ‘ شعیب ملک کا ٹوئٹ

بدھ 15 نومبر 2017 20:59

ثانیہ مرزا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں،آپ کو مس کر رہا ہوں ‘ شعیب ملک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 31برس کی ہو گئیں۔ شعیب ملک نے ٹویٹر پیغام میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

ٹینس سٹار کو سالگرہ پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد کے پیغامات بھجوائے گئے ۔ شعیب ملک نے ٹویٹ کیا خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ، میں آپ کو مِس کر رہا ہوں ۔