نئی دہلی کی عدالت نے شبیر شاہ پرالزاما ت عائد کئے ہیں

بدھ 15 نومبر 2017 20:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) نئی دلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ کے خلاف جھوٹے مقدمات میں الزامات عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے نئی دلی میں نظربند کشمیری تاجر محمد اسلم وانی کے خلاف بھی الزامات عائد کئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کو رواں سال 25جولائی کو منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاتھا ۔ شبیر شاہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کئی دنوں تک نظربند رکھنے کے بعد نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :