Live Updates

مجھے 2018ء میں آئندہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے،شیخ رشید

شاہد خاقان اور سعد رفیق کوپھسلتے ہوئے دیکھ رہاہوں،ایک وقت آئے گافوادحسن فوادبھی سلطانی گواہ ہوگا،میری خواہش ہے عمران خان اتحادیوں20، 30نشستیں دے دیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 نومبر 2017 20:44

مجھے 2018ء میں آئندہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 نومبر2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 2018ء میں آئندہ الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے،شاہد خاقان اور سعد رفیق کوپھسلتے ہوئے دیکھ رہاہوں،ایک وقت آئے گافوادحسن فوادبھی سلطانی گواہ ہوگا،میری خواہش ہے عمران خان اتحادیوں20، 30نشستیں دے دیں۔ انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ نے مریم نوازکی ملکیت کے ثبوت دے دیے ہیں۔

برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ فلیٹس مریم نوازکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کروائے۔

(جاری ہے)

جبکہ اب یہ لندن فلیٹس بیچنے کے چکرمیں ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ پارٹی میں کسی کولیڈربننے نہ دینانوازشریف کی بددیانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء میں الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے۔شاہد خاقان اور سعد رفیق کوپھسلتے ہوئے دیکھ رہاہوں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں عمران خان کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہوگا جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کیخلاف میں عمران خان کااتحادی ہوں۔ شیخ رشید نے کہاکہ میری خواہش ہے عمران خان اتحادیوں20، 30نشستیں دے دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شاہد خاقان اور سعد رفیق کوپھسلتے ہوئے دیکھ رہاہوں،ایک وقت آئے گافوادحسن فوادبھی سلطانی گواہ ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات