چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کبڈی (کل) ہوگی

بدھ 15 نومبر 2017 20:52

چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کبڈی (کل) ہوگی
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کبڈی آج ہوگی ملک بھر کے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں کی چھچھ آمد کا سلسلہ شروع ،رئیس آف موسیٰ چوہدری ساجد محمود نے انتظامات مکمل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وچھچھ کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری ساجد محمود نے اہلیان چھچھ کے بھرپور اصر ار پر کبڈی کرانے کا فیصلہ کیا جو آج جمعرات کو دن 1بجے موسیٰ کے مقام پر ہوگی۔

(جاری ہے)

کبڈی میں ملک بھر کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، کبڈی میں خصوصی شرکت رئیس آف کوٹ فتح خان عطا محمد خان ،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزراء چوہدری شیر علی خان ،جہانگیرخانزادہ کی آمد بھی متوقع ہے اس حوالے سے چوہدری ساجد محمود نے ضلع بھر میں دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں،کبڈی ٹھیک ایک بجے گائوں موسیٰ میں شروع ہو جائے گی وائس چیئرمین یونین کونسل بہادر خان حاجی ملک نعیم نے اہلیان چھچھ کو کبڈی میچ میں ہر عام وخاص کو دعوت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :