سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس، ایم کیو ایم کے ملزم محبوب عرف غفران نے الطاف حسین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) ایم کیو ایم کے ملزم محبوب عرف غفران نے الطاف حسین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیس کے مرکزی ملزم صولت مرزا کو پھانسی کی سزا دیے جانے کے بعد اب کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے ملزم محبوب عرف غفران نے الطاف حسین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں بھتہ نہ دینے اور سیاسی بھرتیاں نہ کرنے پر ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔