کوئٹہ، صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کی پریس کانفرنس

بلوچستان بھر میں صرافہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،نعیم رمضان

بدھ 15 نومبر 2017 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) بلوچستان صراف جیولرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری نعیم رمضان نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں صرافہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ صرافہ برادری میں پائی جانیوالے عدم تحفظ کے خوف کو ختم کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صدر حسین صراف ، سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالسلام صراف سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی کا بینہ اپنی تین سالہ مدت پوری کر چکی ہے جس نے اپنے دور میں صرافہ برادری کے لئے بلوچستان بھر میں اقداما ت اٹھائے صرافہ برادری کی فلاح وبہبود اور ان کے تحفظ کے لئے 12 سال قبل2005 میں اس وقت کے صدر محمد دائود صراف اور جنرل سیکرٹری مرحوم محمد رمضان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ صرافہ برادری کے لئے دفعہ411 میں ایک ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا تھا پولیس کے ساتھ تحریری معاہدہ عمل میں لایا گیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سے بھی ملاقات کی اور کوئٹہ، گوادر، چمن، خضدار، سبی، ڈھاڈر، مستونگ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی صرافہ برادری کے تحفظ دیگر مسائل اور دفعہ411 کے حوالے سے آگاہ کیا ہے تاکہ صرافہ برادری کو دفعہ144 کے دوران اپنے تحفظ کے لئے گھر سے دکان آتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے اور ان کے پاس یونین کا کارڈ بھی موجود ہوں کیونکہ اندرون بلوچستان سے آنیوالے جیولرز کو بلا وجہ تنگ کیا جا تا ہے اس سے بھی نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :