بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں دشمن ملک بھارت مکمل طور پر ملوث ہے، بھارتی ایجنسی را اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے آخری حد تک کوششیں کر رہی ہے، بھارت جانتا ہے کہ اگر سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا جو وہ نہیں چاہتا

،پاکستانی عوام خوشحالی اور ترقی کے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ،بدقسمتی سے پاکستان کے چند لوگ خود ہی اپنے ملک میں ترقی نہیں چاہتے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا بوزہ خیل میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 15 نومبر 2017 20:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں دشمن ملک بھارت مکمل طور پر ملوث ہے، بھارتی ایجنسی را اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے آخری حد تک کوششیں کر رہی ہے، بھارت جانتا ہے کہ اگر سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا جو وہ نہیں چاہتا ،پاکستانی عوام خوشحالی اور ترقی کے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ،بدقسمتی سے پاکستان کے چند لوگ خود ہی اپنے ملک میں ترقی نہیں چاہتے ،وہ بیرونی ایجنڈے کے تحت یہاں ترقی کو روکنے کیلئے مختلف خربے استعمال کر رہے ہیں ،انہوں نے پچھلے انتخابات میں تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام سے ووٹ لیا ، صوبے میں حکومت بنائی جنہوں نے اپنے چار سالہ دور میں صرف افسران کے تبادلے اور خالی نعرے لگائے عملی طور پر اینٹ کے برابر کام نہیں، انہوں نے 90دن میں کرپشن کے خاتمے کی بات کی لیکن اس کے برعکس کرپشن میں مزید اضافہ کر دیا گیا جب ان کی کرپشن کی بات کھل گئی تو احتساب کمیشن کے سربراہ کو ہٹا دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقہ بوزہ خیل میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی ،بلال احمد شاہ ،میاں شوکت الرحمن ،حافظ ادریس ،داکٹر غلام اللہ ،مولانا عبدالہادی اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے ،ایم پی اے اور سینٹر سارے مل کر بھی بنوں کیلئے ایک ڈگری کالج منظور نہیں کرواسکے مگر اس کے مقابلے میں ہم نے کھربوں کے منصوبے مکمل کئے اب یہ عناصر عوام کی آنکھوں دھول جھونکنے کیلئے عوام کے پاس آئیں گے لیکن عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں اور ایم ایم اے کے حق میں فیصلہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع خصوصا ً بنوں میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جس کی سرچنگ مکمل ہو چکی ہے جس سے یہ خطہ ترقی یافتہ اور معیشت کے لحاظ سے نمبر ون بن جائے گا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور ان کی حکومت مغربی قوتوں کے اشاروں پر مخلوط نظام تعلیم نافذ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کو عوام کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرے گی اور آخری حد دینی اقدار اور اسلامی نظام کیلئے پر امن جدوجہد کریں گے ۔