سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقررکردی

بدھ 15 نومبر 2017 20:24

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے ، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل جمعہ کوکیس کی سماعت کریگا، یادرہے کہ رشیدہ نامی خاتون کی جانب سے دائرد رخواست میں ملزمان کی ضمانت منسوخ کی گئی تھی ، عدالت نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار آفس کودرخواست پرفوری نمبر لگا کر اسی ہفتے سماعت کیلئے مقررکرنے ہدایت کی تھی ، جس پردرخواست کوکل جمعہ کے روز سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ہے ۔