حکومت تجارتی معاہدوںسے متعلق جھگڑے حل کرنے کیلئے نئی قانون سازی کر رہی ہے جو اس سال دسمبر تک تیار ہو جائے گی،

وزارت کامرس اور ٹیکسٹائل قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشورے کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا نئی قانون سازی کے بعد ایک ایسا سسٹم بنایا جائے گا، جس کے تحت کم سے کم وقت میں تجارت سے متعلق پاکستانی اور بین الاقوامی کاروباری حضرات یا کمپنیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے جھگڑے جلد ختم ہو جائیں گے، اس طرح سے پاکستان کی تجارت کو فائدہ ہوگا، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 15 نومبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) وزارت کامرس اور ٹیکسٹائل نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت تجارتی معاہدوںسے متعلق جھگڑے حل کرنے کے لئے نئی قانون سازی کر رہی ہے۔ جو اس سال دسمبر تک تیار ہو جائے گی، جس کے بعد اس قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشورے کے بعد پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ اس نئی قانون سازی کے بعد ایک ایسا سسٹم بنایا جائے گا، جس کے تحت کم سے کم وقت میں تجارت سے متعلق پاکستانی اور بین الاقوامی کاروباری حضرات یا کمپنیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے جھگڑے جلد ختم ہو جائیں گے۔

اور اس طرح سے پاکستان کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔کامرس اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں کمیٹی کے چی،ْرمین سراج محمد خان کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں چوہدری اسد الرحمان، شاہین شفیق، میاں محمد رشید، طاہرہ اورنگ زیب، زیب جعفر، مخدوم سید علی حسن گیلانی، شازیہ مری، مسرت احمد زیب، ساجدہ بیگم، ڈاکٹر فوزیہ حمید اور الحاج شاہ جی گل آفریدی کے علاوہ وزارتِ تجارت کے سیکرٹری محمد یونس ڈاگاہ اور وزارتِ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزارتِ تجارت کے سیکرٹری نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ تجارتی معاہدوں سے متعلق جھگڑوں کے جلدی حل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی تجارتی سر گرمیاں متاثر ہورہی تھیں، اس لئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ ان کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ پاکستان کی تجارت میں ترقی ہو۔ اس کے لئے وزارتِ تجارت نے بین الاقوامی سطح پر رابطے کرکے، ایک ایسا سسٹم بنایا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی سطح پر مانے جانے والے قوائدو ضوابط کے مطابق پاکستان اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، اور تاجروں کے مسائل اور جھگڑے آسانی سے حل ہو سکیں گے۔

کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا، کہ پاکستان کا اس وقت تجارت سے متعلق جھگڑے حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان 157 پوزیشن پر ہے، اور نئی قانون سازی کے بعد پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا، کہ اس وقت مختلف ملکوں میں تین سو سے زیادہ کیسز زیرِ التواء ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ پاکستان میں جلد ہی ای۔کامرس بھی شروع کی جائے گی، تاکہ ہر چیز کا کمپیوٹر میں ریکارڈ محفوظ رہ سکے۔

، اور اس کی مدد سے تجارت سے متعلق تمام مسائل بھی آسانی سے حل ہو سکیں۔ کمیٹی کے چیر،ْمین سراج محمدخان نے تجارت سے متعلق جھگڑوں کے حل کے لئے وزارتِ تجارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے۔ کہا کہ ان سفارشات کو تیار کرکے، کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشورہ کرکے ، ان کی رائے لیکرپارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ تاکہ ایک اچھا سسٹم بنایا جاسکے اور پاکستان کی تجارت کو بھی فروغ ہو سکے۔ ارکانِ کمیٹی نے کہا کہ نئی قانون سازی میں کوشش کی جائے ۔ کہ تمام صوبوں کی مناسب نمائندگی ہو ۔ اور کسی بھی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :