وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کی مینجمنٹ کیطرف سے صوبے میں عموماًًو ہنگو ،صوابی،کرک اورنوشہرہ کے پسماندہ دیہات میں خصوصاًًگیس کی ترقیاتی سکیموں پرعمل درآمد کرنے پر شکریہ اد اکیا ،

یہ پہلی دفعہ ہیکہ ایس این جی پی ایل نے خیبرپختونخو کے ایسے دورافتاد دیہات میں گیس کی فراہمی کاکام ہاتھوں میں لیا اوراسے نہایت تیزی سے مکمل کیا، ہنگو کے مختلف چھوٹے دیہات کو 510 ملین روپے کی لاگت سے قدرتی گیس کی فراہمی تقریباًًمکمل کرلی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اجلاس میں خطاب ڈسٹرکٹ کرک کے مختلف دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز کاانتظام کردیاگیا ہے،چھوٹے دیہات کو جلد ہی گیس کی فراہمی شروع ہوجائیگی، ایس این جی پی ایل انتظامیہ

بدھ 15 نومبر 2017 20:07

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کی مینجمنٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کی مینجمنٹ اورعملہ کی طرف سے خیبرپختونخوا میں عموماًًاورہنگو ،صوابی،کرک اورنوشہرہ کے پسماندہ دیہات میں خصوصاً گیس کی ترقیاتی سکیموں پرعمل درآمد اورتکمیل میں سخت محنت، اخلاص اوردلچسپی لینے پرخوشی کااظہار کیا ہے اوران کا شکریہ اد اکیا ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز اجلاس/ ڈنر کاانعقاد کیا جس میں ایس این جی پی ایل کی ا نتظامیہ بشمول سیکرٹری پٹرولیم ،ڈی جی گیس، منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل، جنرل منیجر ایس این جی پی ایل پشاور کو مدعو کیا گیا تھا۔

دوسروں کے علاوہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اورخیبرپختونخواکے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاہے یہ پہلی دفعہ ہواہے کہ ایس این جی پی ایل نے خیبرپختونخو کے ایسے دورافتاد اورماضی میں نظر انداز شدہ دیہات میں گیس کی فراہمی کاکام ہاتھوں میں لیا اوراسے نہایت تیزی سے مکمل کیا۔

اجلاس میں انکشاف کیاگیا کہ ایس این جی پی ایل نے مردان خیل ،ہنگو کے مختلف چھوٹے دیہات کو 510 ملین روپے کی لاگت سے قدرتی گیس کی فراہمی تقریباً مکمل کرلی ہے جس میں 12x22 ایم ایم ایس، 27 کلومیٹر مین پائپ لائن شامل ہے جس میں سے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا گیا ہے اورباقی پرکام جاری ہے اورمیٹریل کو وہاں منتقل کیا جارہاہے۔وزیر اعلیٰ اس کاجلد افتتاح کریں گے۔

ضلع صوابی میں مختلف دیہات کو مین پائپ لائن بچھانامکمل کردیا گیاہے اورانفرادی طورپر گھروں کو کنکشن دیاجارہاہے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ صوابی پنچ پیر، چھوٹا لاہور اور زیدہ میں سوئی گیس کے حوالے سے ترقیاتی عمل 100 فیصد مکمل کیاجاچکا ہے۔ اسی طرح نوشہرہ کے دیہات میں بھی انفرادی طورپرگھروں کو گیس کا کنکشن دینے پر کام جاری ہے۔ جہاں کافی تعداد میں دوردراز دیہات میں مین پائپ لائن بچھادیا گیا ہے جبکہ باقی پرکام جاری ہے اوریہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

وزیر علیٰ نے کہا کہ نوشہرہ کلاں میں 5 کلومیٹر روڈ گیس کی ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے زبوں حالی کاشکار ہے اورلوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ ہم اینٹوں سے پختگی کاڈیزائن دے دیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔ ایس این جی پی ایل کی انتظامیہ نے بتایا کہ گیس میٹروں کی فراہمی تیز کردی جائیگی تاکہ ہنگامی بنیادوں پران تمام علاقوں میں انفرادی طورپرگھروں کو یہ میٹر فراہم کیے جائیں۔

ان تمام سکیموں کے لئے فنڈز پہلے ہی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوہاٹ میں ایک کنواں مکمل ہے جس سے مزید 3 ملین ڈالر رائلٹی کی مد میں صوبے کو ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ طے شدہ فارمولا ہے جہاں کنواں ہوتاہے وہاں 5 کلومیٹر علاقے میں وفاقی Aحکومت سوئی گیس کی فراہمی کا خرچ برداشت کرے گی، ڈسٹرکٹ کرک کے مختلف دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے فنڈز کاانتظام کردیاگیا ہے اورکئی چھوٹے دیہات کو جلد ہی گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے سوئی گیس حکام کی بی آرٹی روٹ میںآنے والے یوٹیلیٹیز کی دوسری مناسب جگہ منتقلی کوسراہا۔وزیر اعلیٰ کو سیکرٹری اور ایم ڈی SNGPL نے یقین دہانی کرائی کہ 30 جون تک خیبرپختونخوا میں گیس کے تمام منصوبے مکمل کردئیے جاسکیں گے۔آخر میں وزیر اعلیٰ نے ان پراجیکٹس کو تیزی اورکامیابی سے تکمیل تک پہنچانے والے ایس این جی پی ایل کی انتظامیہ میں شیلڈز اورتعریفی اسناد تقسیم کیں۔