پاکستان اوربرطانیہ میںتجا رتی حجم کو بڑھانے کی کوشش کریں گے،پاکستان ، افغانستان اوربرطانیہ کی تاجر برادری کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،

برطانوی قونصلرجون ریان کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے بات چیت

بدھ 15 نومبر 2017 20:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) برطانوی قونصلر برائے پاکستان و افغانستان جون ریان (Jon Ryan) نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے بات چیت میں کہا کہ تاجر برادری سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے ، پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کی تاجر برادری کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، وائس قونصلر برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میڈم صغریٰ دانش خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

جون ریان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجا رتی حجم کو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دو رے سے دوستانہ تجارتی تعلقات بڑھیں گے دونوں ملکوں کے درمیان معیشت مضبوط ہو گی ، تاجر برادری سمجھتی ہے کہ برطانوی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہے اور ہم قوی امید کرتے ہیں کہ آپ کے دور ے سے حیدرآباد میں تیا رہونے والی مصنوعات برطانوی مارکیٹ میں بر آمدکرنے کے مواقع میسر آئیں گے ، آپ کے دور ے سے مستقبل قریب میں تجا رتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ، حیدرآباد میں ٹیکسٹائل مصنوعا ت ،گارمنٹس ، دھاگہ ، لائٹ انجینئرنگ مصنوعات تیا ر اور دنیا بھر کے ممالک میں بر آمد کی جا رہی ہیں،حیدرآباد سندھ کا پر امن اور دوسرا بڑا شہر ہے ، پو رٹ نزدیک ہونے سے بر آمد و در آمدی مصنوعات کی ترسیل میں بھی آسان ہے ، حیدرآباد میں پاور سیکٹر ، کول مائنز ، ایگرو بیسڈ انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو استفادہ کرنا چاہئے نائب صدر ضیاء الدین نے کہا کہ پاکستان میں جاپانی کاریں چل رہی ہیں ، برطانوی سرمایہ کار ٹرانسپو رٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، برطانوی ایئرلائنز پاکستان سے دوبارہ شروع کی جائیں ، تجا رتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے ، برطانوی سرمایہ کاروں کی فہرست مہیا کی جائے تاکہ کمپنیاں براہ راست رابطہ کر سکیں ، تجا رتی ویزوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ پاکستان برطانیہ کے درمیان تجا رتی حجم کو بڑھایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

سلیم اے شیخ نے کہا کہ برطانوی قونصل لائبریری 20پہلے قائم تھی جو کہ بند کر دی گئی ہے حیدرآباد میں 5یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات ہیں جن کو اسٹیڈی کی ضرورت ہے لہذا لائبریری کو کھو لا جائے ، عبد القیوم نصرت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت بہت متاثر ہوئی ہے ، برطانیہ میں پاکستانی تاجروں کی مصنوعات کو مارکیٹوں تک رسائی دی جائے اجلاس میں سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، نائب صدر ضیا ء الدین، معروف صنعتکا ر اسد الله سمیت اراکین محمد شاہد ، سلیم اے شیخ ، ذو الفقار علی چوہان ، محمد عارف ، ضیاء مسرور جعفری ، ڈاکٹر فرید قاسم ، ظہیر جان ، محمود اقبال جعفری ، یاور علی شاہ ، عدنان خان ، پہلاج رائے ، عبد القیوم نصرت ، مسعود بیگ ، اسلم باوانی ، عبد الستار خان ، طارق قریشی ، مظہر الحق چوہدری ، ڈاکٹر محمد علی چانگ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :