جامعہ فاروقیہ کوٹکی میں امتحانی نتائج کی تقریب،جے یو آئی ضلعی امیر سمیت ضلعی عہدیداران،علماء کرام طلباء کی شرکت

بدھ 15 نومبر 2017 20:05

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) جامعہ فاروقیہ کوٹکی میں امتحانی نتائج کے اعلان کے موقع پر تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں جمعیت علماء اسلام ضلع ہنگو کے امیر مفتی دین اظہر حقانی،جنر سیکرٹری مولانا رحمت اللہ زار، مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عبد الباقی، صدر المدرسین مولانا محمد صدیق ،میاں سیف الاسلام کاکاخیل اور جے یو آئی ضلعی رہنماء و متوقع صوبائی اسمبلی امیدوار حاجی عبد الرحمان قریشی و دیگر طلباء اور علماء کرام نیشرکت کیں۔

تقریب سے خطاب میں مفتی دین اظہر حقانی، مولانا محمدصدیق اور حاجی عبد الرحمان قریشی نے کہا کہ دین اسلام کے بنیادی فلسفہ کو سمجھنے کے لئے دینی علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں اسلامی تعلیمات ،دینی علوم سے طلباء کو روشناس کرایا جاتا ہے جو کہ آگے چل کر معاشرے میں دین اسلام کی خدمت کا عظیم فریضہ اپنے کھندوں پر اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارامقصد بھی ملک میں شرعی قوانین کا نفاذ ہے۔دینی مدارس اسلام کے محفوظ قعلے ہیں جو کہ ہمہ وقت معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئیس ایک نظریاتی مذہبی سیاسی جماعت ہے جو کہ فقط دین اسلام کی بنیادی نظریات سے متصادم ہر اقدام کا راستہ روکنے ،کفریہ طاغوتی قوتوں کے ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ڈھال کی حیثیت رکھتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر ضلعی امیر مفتی دین اظہر،میاں سیف الاسلام کاکاخیل،مولانا محمد صدیق ودیگر علماء کرام نے نے طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔