امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "سزائے موت" سنا دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 19:15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "سزائے موت" سنا دی گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ کچھ روز میں شمالی کوریا کے صدر کو دوستی کا پیغام بھجوائے جانے کے باوجود شمالی کوریا امریکا کیخلاف جارح پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سرکاری اخبار ’’روڈونگ سنمن‘‘ نے اپنے اداریے میں امریکی صدر کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا پر شدید تنقید کی اور جنوبی و شمالی کوریا کے سرحدی علاقے کا دورہ منسوخ کرنے پر انہیں بزدل شخص قرار دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پر ٹرمپ کو ’’سزائے موت‘‘ کا مستحق ٹھہرایا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایک بھیانک مجرم ہیں جنہیں شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سناچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سیئول میں خطاب کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کو ظالم آمر اور ’’موٹا بونا‘‘ کہہ کر پکارا تھا۔

متعلقہ عنوان :